ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وکلاء کو سینئر وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ ججوں کے پاس رہے گا:سپریم کورٹ

وکلاء کو سینئر وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ ججوں کے پاس رہے گا:سپریم کورٹ

Sun, 09 Oct 2016 18:07:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کو سینئر وکیل نامزد کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے بار ایسوسی ایشن کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے تیار ہے لیکن حتمی فیصلہ ججوں کے پاس رہے گا۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی بنچ نے کہا کہ بار ایک کمیٹی بنا سکتی ہے اور عدالت کمیٹی کی آراء پر نوٹس لے سکتی ہے۔چیف جسٹس نے جمعہ کو کہا کہ آپ کی سفارش ہے کہ بار کو فیصلہ لینا چاہئے تو ہمیں اعتراض ہے،آپ پرانے نظام سے مطمئن نہیں ہیں،کیا دوسرا کوئی نظام ہو سکتا ہے؟، آپ ہمیں بتائیے،ہم بار کی رائے لے سکتے ہیں لیکن آخری فیصلہ ججوں کا ہوگا۔سی جے آئی نے جمعہ کو کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہیں بھی اعلی افسران کے طور پر نامزد کرکے شناخت ملنی چاہئے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن(ایس سی بی اے) کے صدر اور سینئر ایڈووکیٹ دشینت ڈیو نے کہا کہ بار میں بہت سے نوجوان ہیں،آپ کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،ہم ساتھ میں بیٹھ کر(سینئر ایڈووکیٹ نامزد کئے جانے کا)عمل کا جائزہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ بہتری ہونے چاہئے اور اٹارنی جنرل اور بار کے خیالات کو سنا جانا چاہئے۔چیف جسٹس نے پہلے کہا تھا کہ وکلاء کو سینئر وکیل مقرر کرنے کا پرانا نظام خراب نہیں ہے اور اگر کوئی اعتراض نہیں ہے تو اسے جاری رکھا جا سکتا ہے۔بنچ نے اگلی سماعت کے لئے 17اکتوبر کی تاریخ مقرر کی کیونکہ معاملے میں جسٹس (امیکس کیوری)مقرر کئے گئے اٹارنی جنرل مکل روہتگی اور درخواست گزار سینئر وکیل اندرا جے سنگھ عدالت میں موجود نہیں تھے۔عدالت عظمی نے چار اپریل کو کہا تھا کہ وہ وکلاء کو سینئر وکیل مقرر کرنے کے نظام میں بہتری کے لئے تیار ہے۔


Share: